• news

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کریگی ،کابینہ اجلاس میں وفاقی بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا۔کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی ختم کرنے اورحکومت کیلئے سینئر سٹیزن بل 2019 کی منظوری دے گی،کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقو ق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی، جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈامیں شامل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن