• news

میچ کے دوران پاکستان مخالف بینر لہرانا تشویشناک، متعلقہ ادارے تحقیقات کرائیں : پاکستان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ورلڈکپ کرکٹ کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران پاکستان مخالف بینر لہرانے، تماشائیوں کے ایک گروہ کی جانب سے تشدد و ہاتھا پائی اورپاکستانی کھلاڑیوں سے ہلڑ بازی کے روئیے پر شدید تشویش ظاہرکی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کھیل کے میدانوں کو ایسے گھٹیا پراپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ کھیل اور قانون نافذ کرنے والے متعلقہ حکام معاملے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے۔ اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے بھی اٹھایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن