ملتان : سعودیہ پلٹ نے غیرت کے نام پر بیوی ، بچوں سمیت8افراد کو قتل کرکے آگ لگا دی
ملتان (خبرنگار خصوصی) حسن آباد گیٹ نمبر 1 پر گھر میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اور آگ لگا کر 8 افراد کو قتل کر دیا گیا معلوم ہوا ہے کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے چند روز قبل وہ واپس آیا گزشتہ شب گھر میں جھگڑا ہونے پر ملزم نے فائرنگ کر کے خواتین سمیت 8 افراد کو قتل کر دیا اور اس کے بعد کمرے بند کر کے آگ لگا دی جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی ساس تسنیم بی بی بیوی کرن بیٹی مریم سالی صائمہ اور صائمہ کی بیٹی نائمہ دوسری سالی عاصمہ وغیرہ شامل ہے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں واقعہ کی اطلاع پر سی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے سی پی او عمران محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اجمل کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس پر اس نے اپنے والد ظفر اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کے میکے آکر فائرنگ کر دی جس سے 8 افراد جس میں اس کی بیوی سالی اور بچے جاں بحق ہو گئے بعد میں ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی پولیس نے ملزم اجمل اور ظفر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتولین میں 8 سالہ صائم بھی شامل ہے ‘35کرن کی بہن 35 سالہ روما اور زخمیوں میںصائم حسن ‘ علی رضا‘ لعل محمد شامل ہیں آگ لگانے کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں وزیراعلیٰ نے بھی رپورٹ طلب کر لی دریں اثناء آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ملتان میں 10 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا اور سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔