آج ملک بھر میں بنک بند ر ہیں گے‘ بائیو میٹرک تصدیق کیلئے چھٹی کے باوجود کھلے رہے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے (آج) پیر کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق (آج) پیر یکم جولائی کو تمام بینک اور تمام مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے جس کے باعث عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔اکائونٹ ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے سلسلہ میں تمام شیڈولڈ بنک ویک اینڈ پر اتوار کو چھٹی کے باوجود کھلے رہے ۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تمام اکائونٹ ہولڈرز کو بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لیے 30جون کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی