• news

پاکستان کی طرف سے چین امریکہ تجارتی معاہدے کا خیرمقدم

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)پاکستان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے درمیان 14ویں جی 20کانفرنس کے دوران ہونیوالے تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، پاکستانی سفارتخانے کے ایک افسر نے اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی رائے عامہ کی بہترین توقعات کے مطابق ہے سرمایہ کار اور کاروباری دنیا کو اس معاہدے سے سکون حاصل ہوا ہے کیونکہ وہ ایک عرصہ سے اس قسم کے معاہدے کا انتظار کررہے تھے چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے سے چین اور امریکہ کے درمیان ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوگیا ہے تاہم امریکہ اورچین کے دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا ہوگا،تاکہ مذاکرات کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات پر قابو پایا جاسکے۔اجلاس کے دوران صدر شی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی اور تجارتی صلاح مشورے دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ برابری اور دوطرفہ احترام کی بنیادوں پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن