• news
  • image

ڈی جی خان میں امن و امان کی حالت

مکرمی! میں آپ کے اخبار کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ ڈیرہ غازی خان میں امن و امان کی مخدوش ہوتی صورتحال کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ جہاں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے۔ ڈی جی خان کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ صرف جون میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں رونما ہوئیں۔ دوران ڈکیتی کئی بے گناہ افراد اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان وارداتوں کی بازگشت سوشل میڈیا پر بھی سنائی دے رہی ہے جہاں شہری یہ کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے پنجاب پولیس میں اصلاحات نہیں لائی جا سکیں جس کی بڑی قیمت عوام چکا رہے ہیں۔ پولیس میں میں موجود بعض کالی بھیڑیں بھی جرائم پیشہ عناصر سے ملی بھگت کر چکی ہیں۔ اس لیے ڈیرہ غازی خان جو وزیراعلیٰ پنجاب کا آبائی علاقہ بھی ہے۔وہاں امن و امان کے خصوصی اقدامات فوری کئے جائیں۔ (شیخ عثمان یوسف قصوری، لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن