• news

محمد رضوان ، عابد کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ ، فہیم اشرف انگلینڈ طلب

لندن (سپورٹس رپورٹر )انگلینڈ میں ورلڈ کپ 2019جاری ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ ابتدائی طور پر منتخب ہو کر وکٹ کیپر محمد رضوان اور بلے باز عابد علی بھی انگلینڈ گے تھے لیکن وہ فائنل سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔ محمد رضوان کی جگہ کپتان سرفراز احمد خود موجود ہیں جبکہ عابد علی کو ڈراپ کر کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور عابد علی کو پاکستان بھجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹیم مینجمنٹ نے پی سی بی کو درخواست کی کہ دونوں کھلاڑیوں کو اضافی کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی رکھا جائے۔ کسی بھی کھلاڑی کو انجری ہونے کی صورت میں یہ دونوں کھلاڑی اس کی جگہ لے سکتے ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔دونوں کھلاڑیوں کا خرچ پی سی بی ادا کررہا تھا تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں موجود فہیم اشرف کو انگلینڈ پہنچنے کا کہا گیا ہے اور وہ انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن