• news

مودی کرتار پور راہداری کی تقریب میں شرکت پر آمادہ‘ عمران سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کرتار پور راہداری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کرتار پور راہداری کی بھارتی سائیڈ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ بابا گورونانک کی تقریب سلطان پور لودھی میں 12 نومبر کو ہو گی۔ اس موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا جلد امکان ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتار پور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تیار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مودی بابا گورونانک کی سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں کرتار پور کوریڈور کا دورہ کریں گے۔ تقریب میں پاکستان بھارت وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کرتار پور بارڈر کا دونوں وزرائے اعظم افتتاح کر سکتے ہیں۔ معاملے پر دونوں ممالک میں بیک ڈور چینلز پر رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب اکتوبر کے آخر یا نومبر میں ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن