• news

پاکستان نے 261بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے 261بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے 261بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے، ان بھارتی قیدیوں میں 209ماہی گیر اور 52شہری شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرست 2008کے معاہدے کے تحت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن