• news

نئے مالی سال کے آغاز کے باعث تمام بنک پیر کو بند رہے، کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا

فیصل آباد (اے پی پی) نئے مالی سال 2019-20ء کے آغاز کے باعث یکم جولائی بروز پیر کو بینک ہالیڈے کے وجہ سے تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے اور کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں کیا گیا تاہم سٹیٹ بینک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے افسران ، اہلکاران ، ملازمین حسب معمول دفاتر میں حاضر رہ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام د یتے رہے اور گذشتہ مالی سال کے کھاتوں کو وائنڈ اپ کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکثریتی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بھی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بینک کلوز نگ کے باعث بند رہیں جس کی وجہ سے کھاتہ داران کو اپنی رقوم نکلوانے میں سخت مشکل و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن