• news

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے دورہ برطانیہ پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن