• news

جرمنی: کام کاج کی جگہ پر غیر منصفانہ ماحول‘ ہزاروں مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

برلن (اے پی پی) جرمنی کے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے کمپنیوں میں کام کاج کے عمل کو منصفانہ بنائے جانے کے مقصد سے ماحول اور سسٹم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ یورپی میڈیا کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرہ، آئی جی میٹل ٹریڈ یونین کی اپیل پر کیا گیا۔اس یونین کے سربراہ یورگ ہافمین نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین ان مطالبات کا جواب دیئے جانے کے خواہاں ہیں۔ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں میں تبدیلی سے متعلق منصوبوں اس طرح سے تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے جو ان کے روزگار کی سیکورٹی کے مفاد میں ہو۔

ای پیپر-دی نیشن