• news

کرکپ ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل، دونوں کپتان جیت کیلئے پر عزم

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں (آج )منگل کو بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا، بھارت ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک سات میچز کھیل چکی ہے اور وہ پانچ میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے اپنے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ میں سات میچز کھیلنے کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ اس کے دو میچز ابھی باقی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن