بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر
لندن (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران ایک اور کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے اور آل راؤنڈر وجے شنکر پیر میں انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔وجے شنکر کے پاؤں کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا جس کے سبب وہ عالمی کپ میں مزید بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران جسپریت بمراہ کی گیند وجے شنکر کے پیر پر لگی لیکن اس کے باوجود انہوں نے مذکورہ میچ میں شرکت کی تھی۔البتہ وہ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔