صوابی نے خیبر پی کے انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال چیمپئن شپ میں دونوں ایونٹ اپنے نام کرلئے
اسلام آباد( آن لائن) صوابی نے خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال اینڈ سافٹ بال چیمپئن شپ میں دونوں ایونٹ اپنے نام کرلئے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان اور سماجی کارکن طلحہ محمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔خیبر پختونخوا بیس بال اینڈ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تین روزہ خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال اینڈ سافٹ بال چیمپئن شپ میں پانچ ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پشاور، مردان، بونیر، صوابی اور بنوں کی ٹیمیں شامل تھیں۔فائنل صوابی اور مردان کے مابین کھیلا گیا جس میں صوابی نے مردان کو 7 کے مقابلے میں 9 رنز سے شکست دے دی، چیمپئن شپ یوسفزئی بیس بال اکیڈمی یار حسین صوابی کھیلی گئی اسی طرح صوابی نے دونوں کھیلوں میں میدان مار لیا۔