• news

رانا مشہود نے نیب کا طلبی نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا مشہود نے نیب کی طرف کی طرف سے جاری طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا گیا۔ آئینی درخواست میں نیب کے اقدامات کو چیلنج کرنے کی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 2017 میں انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا۔ اب گزشتہ کچھ ماہ سے نیب نے دوبارہ انکوائری کھول کر کردار کشی کی مہم شروع کرا رکھی ہے۔ صرف انکوائری کی بنیاد پر درخواستگزار کا نام بلیک لسٹ میں ڈلوایا گیا ہے۔ نیب میں کئی برسوں سے جاری انکوائری میں مسلسل پیش ہوتا رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن