مریم نواز کا رانا ثناء اﷲ کی اہلیہ کو فون مکمل تعاون کی یقین دہانی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناء اﷲ کی اہلیہ کو ٹیلی فون کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میری جہاں بھی ضرورت ہو میں ہر طرح کی مدد کو تیار ہوں۔ اہلیہ رانا ثناء اﷲ کے حوصلے بلند تھے۔ انہوں نے حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرنے کا اعادہ کیا ہے۔