افغانستان سے پوری فوج نکال لی تو امریکہ پر حملوں کے لئے بیس بن جائیگا: ٹرمپ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی فوج کو نکالنا چاہتا تھا میں نے افغانستان سے بہت سے امریکی فوجیوں کو نکال بھی لیا ہے افغانستان میں 16 ہزار امریکی فوجی تھے اب 9 ہزار امریکی فوجی رہ گئے ہیں افغانستان سے امریکی فوج کو نکال لیا تو امریکہ پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کی بیس بن جائے گا انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج نکال بھی لی او وہاں بہت مضبوط انٹیلی جنس رکھوں گا۔ افغانستان دہشت گردوں کیلئے لیبارٹری ہے میں اسے دہشتگردوں کا ہارورڈ کہوں گا۔ افغانستان میں دہشت گردی کے چھپنے کیلئے بہت زیادہ جگہیں ہیں صدر ٹرمپ نے افزودگی بڑھانے پر وارننگ دیتے کہا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے تہران کیلئے کوئی اور پیغام نہیں۔