سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف ریفرنس کی سماعت 16 جولائی، یوسف رضا گیلانی پر فردجرم 6 اگست کو عائد ہوگی
اسلام آباد(نا مہ نگار) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف دائر ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، سماعت 16جولائی کو سماعت ہوگی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پراشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں 6 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ یوسف رضا گیلانی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے درخواست کی کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوسکتا۔ جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے ایک ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔