• news

کرپشن کی رقم واپس کرنا ہوگی، جرمانہ سزا کا متبادل نہیں ہوتا: چیف جسٹس

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کرپشن کی رقم واپس کرنا ہو گی جرمانہ سز ا کا متبادل نہیں ہوتا عدالت نے کرپشن کے مجرم کریم بھٹی کو جرمانہ کی ڈیڑھ کڑوڑ رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا کرپشن کی رقم تو ادا کرنا ہوگی مجرم کریم بھٹی کا کہنا تھا جرمانہ ادا نہ کرنے کے بدلے دو سال سزا بھگت چکا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا چار سال سزا کے بعد مزید دو سال سزا جرمانہ ادا نہ کرنے پر بھگتنا پڑی جرمانہ ادا نہ کرنے کی سزا بھگتے کے بعد بھی جرمانہ دینا ہوگاجرمانہ سزا کا متبادل نہیں ہوتا ٹائپسٹ ہوکر آپ نے 16 پراپرٹیز بنا لی عدالت نے کریم بھٹی کی اپیل مسترد کردی کریم بھٹی کو کرپشن کے الزام پر چار سال سزا اور ڈیڑھ کروڑ جرمانہ کیا گیا تھا جرمانہ ادا نہ کرنے کہ صورت میں کریم بھٹی نے مزید دو سال سزا کاٹی، ہائیکورٹ نے بھی سزا برقرار رکھی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن