بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے سرنگ منصوبہ آسمانی مذاہب کی کھلی توہین ہے: جامعہ الازہر
مقبوضہ بیت المقدس /قاہرہ(این این آئی) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنیوالے صہیونی مکروہ حربوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کیلئے مذہبی بنیادوں پرحجاج روڈ کے نام سے سرنگ کے منصوبہ کو آسمانی مذاہب کی کھلی توہین قراردیا ہے۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا القدس میں مسلمانوں اور مسیحی عبادت گاہوںکے تحفظ‘ مسئلہ فلسطین پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔