روسی آبدوز میں آتشزدگی ، عملے کے 14افراد ہلاک
ماسکو(صباح نیوز)سمندر کی گہرائیوں میں موجود روسی آبدوز میں آگ لگنے سے عملے کے 14افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آبدوز کو اس وقت آگ لگی جب وہ روسی سمندری حدود میں کچھ تجربات کر رہی تھی، عملے کی قربانیوں کے باعث آگ بجھا دی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز اس وقت روس کے شمالی فلیٹ کے بیس سیورومارسک میں موجود ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اگست 2000میں روسی ایٹمی آبدوز کرسک کو بیرنٹس کے سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث عملے کے تمام 118افراد ہلاک ہو گئے تھے۔