• news

آسٹریلیا: داعش سے تعلق کے شبہ میں 3افراد گرفتار

سڈنی(آئی این پی/شِنہوا)آسٹریلیا کی ریاست نیوسائوتھ ویلز میں پولیس نے داعش سے تعلق کے شعبہ میں تین افراد کو گرفتارکرلیا ہے،ان افراد کی گرفتاری چھاپے کے نتیجے میں ہوئی ہے،مشتبہ افراد کی عمریں 20،23 اور 30سال بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،ان کے بارے میں شبہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ ان کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے ہے تاہم ان کی سرگرمیوں سے عوامی سطح پرامن وامان کی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں،یہ کاروائی نیوسائوتھ ویلز پولیس اور اسٹریلیا کی فیڈرل پولیس نے مشترکہ طور پر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن