سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر سے ریلوے لائنوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی
اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت وفاقی حکومت8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران شروع کر رہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے اس سٹریٹیجک منصوبے پرجلدکام مکمل کرکے پاکستان ریلوے کوجدید خطوط پر استوارکیا جاسکے گا ۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت ریلویز کے شعبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے آغاز کے بعد پاکستانی شہریوںکی زندگیوں میں خاطر خواہ بہتری اور تبدیلی نمایاں نظر آرہی ہے، یہ پراجیکٹ چینی حکومت کی ’’بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو‘‘ پراجیکٹ کا اہم عنصر ہے۔انہوں نے کہا اربوں ڈالر کے منصوبہ میں روٹ کے ساتھ ساتھ سنکیانگ میں کاشغر کو جنوب مغربی پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے ملانے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔