فرانس نے سمگل شدہ 450 نوادرات پاکستان کو واپس کر دئیے
پیرس (نیٹ نیوز) فرانسیسی حکومت نے سمگل کئے گئے قیدیمی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے یہ قیمیت نوادرات فرانسیسی کسٹم حکام نے 13 برس قبل پیرس کے ہوائی اڈے پرضبط کئے تھے جو نوادرات پاکستان لوٹائے گئے ہیں ان میں کچھ چار ہزار سال قبل از مسیح کے دور کے ہیں اور ان کا تعلق میر گڑھ اور سندھ تہذیبوں سے بتایا گیا ہے۔ ان نوادرات کی مجموعی تعداد ساڑھے چار سو ہے جکہ ان کی مجموعی مالیت ایک لاکھ انتالیس ہزار یورو سے زائد بتائی گئی ہے۔