• news

پیپلز پارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے: صمصام بخاری

لاہور(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دوسروں کے بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے، سنسنی خیز بیانات دینے کا مقصد اپنے مقدمات سے توجہ ہٹانا ہے ۔لاہور سے جاری بیان میں صمصام بخاری نے کہا ہے وزیر اعظم صاف اور شفاف نظام دینا چاہتے ہیں، اقتدار کی باریوں نے جمہوری سسٹم پر عوام کا اعتماد ختم کر دیا ۔تحریک انصاف عوامی جدوجہد سے اقتدار میں آئی ہے، آخری کرپٹ شخص پر ہاتھ ڈالنے تک کارروائیوں کا سلسلہ نہیں رکے گا، پیپلز پارٹی نے نواز لیگ کی بیعت کر کے اپنا سیاسی مستقبل تاریک کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن