• news

اعظم سواتی امیر، پرویز رشید عریب ترین سینیٹر، چیئرمین سینٹ 10 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 19-2018ء کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ، مسلم لیگ ن کے پرویز رشید غریب ترین سینیٹرز میں شامل اور تحریک انصاف کے اعظم سواتی ایک ارب 30 کروڑ روپے مالیتی اثاثوں کے مالک ہونے پر امیر ترین سینیٹر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 10 کروڑ اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا 26 کروڑ 52 لاکھ روپے کے مالک نکلے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں جو ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سینیٹر تاج آفریدی ایک ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ مسلم لیگ ن کے پرویز رشید غریب ترین سینیٹرز میں شامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت صرف 23 لاکھ روپے ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 10 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا 26 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد اورقائد ایوان شبلی فراز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ وزیرقانون فروغ نسیم 48 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے 31 لاکھ کے اثاثے، سینیٹر طلحہ محمود 33 کروڑ 26 لاکھ روپیسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ حکومتی رکن فیصل جاوید کے ایک کروڑ 83 لاکھ روپیسے زائد کے اثاثے، سینیٹر آصف کرمانی 4 کروڑ 34 لاکھ اور سینیٹر ولید اقبال 13 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان 25 کروڑ، مشاہداللہ 2 کروڑ 44 لاکھ ‘ ڈاکٹر شہزاد وسیم کے 33 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں، اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق کیایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں انھوں نے 7 جائیدادوں کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ رحمان ملک 8 کروڑ،مصطفی نواز کھوکھر کے 17 کروڑ 47 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثے ،فاروق ایچ نائیک کے 9 کروڑ،رضا ربانی 12 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثیرکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن