’’پی ٹی آئی ایم ایف‘‘ بجٹ نے معیشت کی جان نکالنا شروع کردی: بلاول
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’پی ٹی آئی‘ کو آئی ایم ایف‘ میں ضم کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف(PTIMF) بجٹ نے معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران سوچتے ہیں گرفتار کریں گے توعوام معیشت پر توجہ نہیں دیں گے، معیشت کی جان نکلنے کے ساتھ حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی اب بڑھتے جائیں گے۔بلاول بھٹو نے تاریخی قصّہ دہراتے ہوئے کہا کہ جب روم کے شہری بھوک سے مررہے تھے تو بادشاہ جنگجووئوں کے کھیل کے ذریعے عوام کا دھیان ہٹاتا تھا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سوچتے ہیں کہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کریں گے تو عوام معاشی قتلِ عام پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔