بدقسمتی سے کرپشن نے ہر شعبہ کو تباہ کر دیا ہے: فواد چودھری
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف کو محفوظ بنانا ہے‘ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں کرپشن نے ہر شعبہ کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ اسلام آباد کے واحد چڑیاگھر کی بدترین حالت اس بات کا ثبوت ہے۔فواد چودھری نے جنگلی حیات سے متعلق ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے چڑیاگھروں کی حالت بدتر ہے۔ بہتر دیکھ بھال اور خوراک نہ ہونے کی وجہ سے روز جانوروں کی اموات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا چڑیاگھر کی خراب حالت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ ایک ہاتھی تھا جو بیمار ہو گیا۔ منیر صاحب اسے بھی جپھی ڈال کر بیٹھے ہیں۔ شیر کیلئے آنے والی مرغیاں ڈائریکٹر کے گھر پکتی تھیں۔