• news

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی، چیئرمین شپ پر تنازعہ، اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی+ صباح نیوز) اپوزیشن جماعتوں کا رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ پر تنازعہ شروع ہوگیا۔ پی پی نے رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگ لی اور یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین بنانے کی تجویز دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں نے پی پی کی تجویز پر معذرت کرلی۔ پی پی نے بطور احتجاج یوسف رضا گیلانی کا نام واپس لے کر رہبر کمیٹی کیلئے فرحت اللہ بابر کا نام دے دیا ہے۔ رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ میزبان اکرم خان درانی ہونگے۔ اجلاس میں کنوینر کا انتخاب ہوگا۔ کمیٹی گیارہ ارکان پر مشتمل ہے۔ رہبر کمیٹی چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار کو نامزد کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کی تیاری بارے اپوزیشن کے قائدین کو اپنی سفارشات ارسال کرے گی۔ یوم سیاہ سمیت متحدہ حزب اختلاف کا آئندہ کا لائحہ عمل رہبر کمیٹی ہی وضع کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن