حج کوٹے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، وفاقی حکومت کے وکیل کی درخواست پر ہائیکورٹ نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ میں حج کوٹے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا پر 23 ستمبر تک ملتوی کردی وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو حج کے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ حج سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ درخواست گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواستیں سماعت کے لئے منظور کر رکھی ہیں۔ انٹرکورٹ اپیل میں وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا وفاقی حکومت نے چار لاکھ 36 ہزار روپے میں حج کروانے کی پالیسی بنائی ہے حج تین لاکھ 75 ہزار میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔ تین لاکھ 75 ہزار میں حج کروانے کو تیار ہیں۔ عدالت اور کوٹہ کی تقسیم میرٹ پر کرنے کا حکم دے۔