• news

سالانہ 2 لاکھ فیس ادا کرنیوالے والدین کو ایف بی آر کے نوٹسز

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے بچوں کی سکول و کالجز کی سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بچوں کی سالانہ2 لاکھ روپے فیس ادا کرنے والے 16 ہزار والدین کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔ جس میں سکول و کالجز میں سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین سے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ فیس کی ادائیگی کیسے کرتے ہیں۔ اپنی آمدنی کی تفصیلات بتائیں ایف بی آر نے جواب کیلئے 15روز کی مہلت دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن