• news

جنگی جنون برقرار: بھارت 6 بحری جہاز خریدے گا

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت نے بحری جہاز تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں سے جنگی جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کی سات بڑی کمپنیوں سے 6 جنگی بحری جہازوں اورمتعدد جنگی کشتیوں کی فراہمی کے لیے ٹنیڈرز طلب کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے دو ارب بیس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ادھراکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز بھارتی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیے جائیں۔قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے ڈھائی سو ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بھارتی بحریہ سن دوہزار ستائیس تک اپنے پاس موجود جنگی جہازوں کی تعداد دو سو تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس وقت بھارتی بحریہ کے پاس ایک سوچالیس جھوٹے بڑے جنگی بحری جہاز موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن