وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم کردی: ارشد داد سیکرٹری مقرر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم کردی جس کا سینٹرل سیکرٹریٹ سے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کور کمیٹی کے سیکرٹری ارشد داد ہوں گے۔ کور کمیٹی میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزراء غلام سرور خان، چوہدری شفقت محمود، ڈاکٹر شیریں مزاری، مراد سعید، محمد میاں سومرو، سید علی حیدر زیدی، پرویز خٹک، فواد احمد چوہدری، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان، وزیر اعظم کے معاونین نعیم الحق، سردار یار محمد رند، سابق صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان، ایم این اے محمد عاطف خان شامل ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اہم قومی سیاسی و تنظیمی معاملات پر غور و خوض اور پالیسی سازی کیلئے کور کمیٹی کے اجلاس بلوائے جائیں گے۔