• news

ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23رنز سے شکست دیدی پاکستان آخری میچ آج بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا

لندن (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23رنز سے ہرادیا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے ۔ کرس گیل سات‘ لیوس اٹھاون ‘شائی ہوپ ستتر‘ شائی ہٹمائر انتالیس ‘نیکولس پوران اٹھاون ‘جیسن ہولڈر پینتالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ دوالت زدران نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ افغانستان کی ٹیم 288رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ رحمت شاہ باسٹھ ‘اکرام خلیل چھیاسی ‘نجیب اللہ زدران اکتیس ‘اصغر افغان چالیس ‘محمد نبی دو ‘سمیع اللہ شنواری چھ ‘راشد خان نو‘دوالت زدران ایک ‘سید شیر زاد پچیس رنز بناسکے ۔کارلوس براتھویٹ نے چار جبکہ کیمار روئچ نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ شائی ہوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ افغان ٹیم پہلا ورلڈ کپ کھیل رہی تھی جو ایک بھی میچ نہ جیت سکی ۔کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ آج بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے تاریخی گرائونڈ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کے پہنچنے کے تقریباً تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن