• news

مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف درخواست،کیس سیاسی، میرٹ نہیں ہے: وکیل

اسلام آ با د (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نا ئب صدر مریم نواز کی پا رٹی عہدہ کے خلاف دائر در خواست پر سماعت یکم اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔ مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل جہانگیر جدون اور بیرسٹر ظفر اللہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، سما عت میںمریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا ہے کہ آئین میں ایسی شق نہیں، کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر نہیں بن سکتیں، الیکشن ایکٹ میں پارٹی کے صدر کے حوالے سے شق ہے، یہ سیاسی کیس ہے، جس کا کوئی میرٹ نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب موصول ہوگیا ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب کی کاپی نہیں ملی ہے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کاپی ملیکہ بخاری کے وکیل کو فراہم کر دی جائے گی، جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے وکیل مصروف ہیں۔ اگست یا جولائی کے آخر میں سماعت مقرر کر دیں،

ای پیپر-دی نیشن