• news

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ، بہبود سرٹیفکیٹ کیلئے 14.76 فیصد ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں+ نیٹ نیوز) قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ، پنشن اور بہبود کے لیے شرح منافع میں اعشاریہ 0.48 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ کے لیے شرح منافع 14.76 فیصد کردی گئی۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع اعشاریہ 96 0. فیصد بڑھا کر 12اعشاریہ 96 فیصد کردی گئی۔ قومی بچت کی بعض سکیموں کے شرح منافع میں 1.5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ کیلئے شرح منافع 14.76 فیصد کردی گئی۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.54 فیصد بڑھ کر 13.01 فیصد ہوگئی۔ حکومت نے سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 650 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت سیونگ سرٹیفکیٹس پر ملنے والا منافع 5700 روپے سے بڑھا کر 6350 روپے کردیا گیا ہے، ماہانہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنر بینیفٹ اکائونٹس پر منافع 40 روپے ماہانہ اضافہ کے ساتھ 1190 روپے سے بڑھا کر1230 روپے ماہانہ کردیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 80 روپے ماہانہ اضافہ کے ساتھ 1000روپے سے بڑھا کر 1080روپے ماہانہ، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 570 روپے اضافہ کے ساتھ 2450 روپے سے بڑھا کر3020 روپے، چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 1150روپے اضافہ کے ساتھ 4940روپے سے بڑھا کر6099 روپے، بارہ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 2300روپے اضافہ کے ساتھ 9980روپے سے بڑھا کر12280 روپے، اور سیونگ اکاونٹ کا سالانہ منافع 8 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھا کر 10 اعشاریہ 25 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن