• news

نندی پور کیس، نیب نے بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے بابر اعوان اورجسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی نندی پور پاور ریفرنس سے بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ اور موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے پاس ملزم بابر اعوان کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لئے کافی شواہد موجود ہیں، عدالت نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر بابر اعوان کو بری کر دیا۔ فیصلہ جلد بازی میں دیا گیا ، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو شواہد پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بابر اعوان اور جسٹس (ر)ریاض کیانی مرکزی ملزم ہیں، بریت سے ٹرائل پر بری طرح اثر پڑے گا۔ نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر انویسٹی گیشن رپورٹ اور ملزمان پر عائد فرد جرم کو بھی اپیل کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ11 مارچ 2019 کو بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ، نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27.3 ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔

ای پیپر-دی نیشن