• news

دبئی میں مقیم پاکستانیک ی ایمانداری 70 لاکھ درہم کا سونا مالک تک پہنچا دیا

دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم پاکستانی نے 70لاکھ درہم مالیت کا سونا اصل مالک تک پہنچاکر ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق27 سالہ طاہر علی مقبول کو پارکنگ ایریا میں رات کی شفٹ کر رہے تھے کہ دوران صفائی ایک سیاہ رنگ کا بیگ انہیں ملا جس میں خالص سونے کی سلاخیں موجود تھیں، اس کے متعلق انہوں نے فوراً حکام کو اطلاع دی۔ دبئی میں صفائی پر مامور پاکستانی کو روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق طاہر علی مقبول کا تعلق پاکستان میں سیالکوٹ کے نواحی گائوں چاکری سے ہے۔ 27 سالہ نوجوان 2013 سے دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن