والد سے ہفتے میں 2 روز ملاقات، ہائیکورٹ نے مریم نواز کو درخواست میں ترمیم اور ڈاکٹر عدنان کو فریق بنانے کی اجازت دے دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے مریم نواز کی طرف سے اپنے والد نواز شریف سے جیل میں ہفتے میں دو روز ملاقات کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست میں مریم نوازکو ترمیم کرنے اورڈاکٹر عدنان کو فریق بنانے کی اجازت دے دی۔ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے غیرقانونی طور پرنوازشریف کے ذاتی معالج کی ملاقات پر بھی پابندی عائدکردی۔