• news

آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے پر خوشی ہوئی:جان بولٹن

تہران+واشنگٹن(آئی این پی+آن لائن) امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے خام تیل لے کر شام جانے والے بحری جہاز(آئل ٹینکر)کو تحویل میں لیے جانے کے اقدام کو شاندار خبر قرار دیا ہے۔مبینہ طور پر ایران سے شام کے لیے خام تیل لے کر جانے والے بحری جہاز کو برطانوی حکام نے تحویل میں لیا ہے۔علاوہ ازیںایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے جبل الطارق میں رائل مرینز کی جانب سے تہران کا آئل ٹینکر تحویل لینے پر ردعمل میں برطانوی جہاز قبضے میں لینے کی دھمکی دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن