• news

ٹرمپ کا داماد جھوٹا، فلسطینی عوام امریکہ کی ثالثی قبول نہیں کرینگے: محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی+ صباح نیوز) فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے منامہ میں سینچری ڈیل سے متعلق کانفرنس پر تبصرے میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام مسئلہ فلسطین بارے امریکا کی ثالثی کو قبول نہیں کرینگے اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ اوسلو معاہدے سے لیکر اب تک امریکیوں کی طرف سے کوئی نئی ثالثی نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب جیرڈ کشنرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس کے بہت زیادہ گرویدہ ہیںاور بحرین کانفرنس کا بائیکاٹ سنگین غلطی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن