انڈر 19کرکٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو لگا تار چھٹا ون ڈے میچ ہرا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان انڈر19ٹیم نے جنوبی افریقہ انڈر19ٹیم کو سات میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں بھی 60رنز سے شکست دے کر سیریزمیں چھ صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ گرین شرٹس جونیئر ٹیم آخری اوور میں 282رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ محمد باسط علی 73‘کپتان روحیل نذیر 74 رنز بناکر نمایاںرہے ۔ کوئٹزی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میزبان ٹیم 222رنز پر ڈھیرہوگئی ۔جے برڈ 112رنز بناکر نمایاں رہے ۔ روحیل نذیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔