• news

ورلڈکپ :بابر اعظم نے میانداد کا زیادہ رنز کا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لندن (سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے 9 اننگز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے۔بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا۔چوبیس سالہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں 400 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ بابراعظم نے رواں ورلڈکپ کے دوران ہی سب سے تیز ترین 3000 رنز بنانے والے ایشین کھاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 96 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 474 رنز سکور کیے جن میں ایک سنچری اورتین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن