احتساب عدالتیں اپوزیشن کیخلاف استعمال ہو رہی ہیں: فضل الرحمن
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس نے حیرت میں ڈال دیا ہے۔ نیب احتساب نہیں انتقامی ادارہ ہے احتساب بے نقاب ہو گیا احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں احتساب کے نام پر انتقام کا حصہ نہیں بینں گے احتساب عدالت کے سامنے پیش یا سوالنامے کا جواب نہیں دینان چاہئے نیب انتقامی ادارہ بن چکا مریم نواز شہباز شریف سب کی متفقہ رائے ہے پہلے دن کہا تھا کہ یہ حکومت ٹھیک نہیں۔ حکومت کے خلاف ملک بھر میں ملین مارچ کئے آج جو صورتحال ہے وہ ناقابل قبول ہے ہر چیز کی حد ہوتی ہے لیکن اب حد پار ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے بنائے احتساب کمشن کو ختم کر دیا ملک میں حق بات کہنے کی اجازت نہ ہو تو پھر کیا کہا جا سکتا ہے۔ احتساب پر اعتراض نہیں احتساب عدل کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔