نیشنل سیونگ کی بچت سکیموں کے منافع پر وود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ
اسلام آباد (عترت جعفری)نیشنل سیوئنگ کی بچت سکیموں کے منافع پر وود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،5لاکھ روپے تک کے سالانہ منافع پر وود ہولڈنگ کی شرح 10فی صد برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ روپے سے ذائد پر ووھ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح15فے صد ہو گی ،قومی بچت کی دو شاخیں آزاد کشمیر میں ہے ،آزادکشمیر کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے قومی بچت کے دفاتر میں کھلبلی پیدا کر دی ہے اور مالی سال کے چھ روز گذرنے کے باوجود وزارت خزانہ نے اس کی وضاحت جاری نہیں کی ہے ،یہ نوٹیفیکشن 30جون کو جاری کیا گیا ،اس کے مطابق 5 لاکھ تک منافع لینے والے قومی بچت سکیم کے حامل کو جس کا نام ایکٹو ٹیکس دھندہ کی لسٹ میں موجود ہے کو10فی صد اور اس کیٹگری میں نان فائلر کو20فی صد کیشرحسے وودھ ہولڈنگ دینا ہو گا ،جبکہ ایسے افراد جن کو بچت سکیم سے سالانہ منافع 5 لاکھ سے ذائد مل رہا ہے ٹیکس دھندہ کی لسٹ میں نام ہونے کی صورت میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس 15فی صد ہو گا جبکہ نان فائلر کی صورت میں ٹیکس کی شرح30فی صد ہو گی ، یہ لیٹر قومی بچت میں آیا اور اس پر کھلبلی مچ گئی ہے ،قومی بچت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بارے میں وزارت خزانہ سے رائے مانگی گئی ہے کہ آیا یہ ریٹ پاکستان میں بھی لاگو ہوں گے؟ جس کی وضاحت اب تک نہیں کی گئی ، اور گذشتہ 6روز سے گذشتہ مالی سال ہی کے ریٹ لاگو کئے جا رہے ہیں ،اس ادارے میںاب تک مستقل ڈی جی کا تقرر نہیں کیا جا سکا ہے ،گذشتہ 10ماہ سے وزارت خزانہ کے ایک افسر کرنٹ چارج پر ذمہ داری دی گئی ہے جن کے پاس ادارے کے لئے وقت نہیں ہے ،ان ذرائئع کا کہنا ہے کہ اگراس کففیوژن کا تدارک نہ کیا گیا تو بڑا سکنڈل جنم لے گا۔