فف ڈوپلیسی نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا
لندن (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے کپتان فف ڈوپلیسی نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔فف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پروٹیز ٹیم اگلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے جب بھی میدان میں اتری تو اس کا نیا کپتان دیکھنے کو مل سکتا ہے تاہم وہ ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔