• news

محمد حفیظ کا شعیب ملک کو خراج تحسین

لندن(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے شعیب ملک کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا کیریئر عمدہ رہا اور ٹیم کے ایک رکن کی حیثیت سے انکے ساتھ بہترین وقت گزرا۔ اور کہا کہ وہ پاکستان کے سچے سفیر رہے۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات انجام دینے پرآپکے شکرگزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن