• news

قومی کرکٹرز کی ٹولیوں میں واپسی شروع، سرفراز پریس کانفرنس کرینگے

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 17 ممبران کی آج سے وطن واپس شروع ہوگئی۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک، محمد حفیظ، حسن علی، محمد عامر اور وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اتوار کو واپس نہیں آئیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کا کوچنگ سٹاف اور منیجر بھی بعد میں پاکستان آئیں گے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑی ایئرپورٹس پر میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے۔تاہم کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمدآج پریس کانفرنس کریںگے۔ شاداب خان اور عماد وسیم پیر کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کریںگے۔اس کے علاوہ، بابراعظم اور امام الحق 9 جولائی کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریںگے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے برطانیہ سے ایک ساتھ وطن واپسی کے بجائے علیحدہ علیحدہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چند کھلاڑیوں نے فی الحال بیرون ملک قیام کا ہی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وطن واپسی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں نے علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 17 افراد اتوار کے دن وطن واپس پہنچیں گے ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی اتریں گے جبکہ بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی کی منزل لاہور ہوگی۔طے شدہ شیڈول کے مطابق شاداب خان، فخر زمان، عماد وسیم اور شاہین آفریدی اسلام آباد ایئرپورٹ اتریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے حسن علی، محمد عامر، محمد حفیظ، شعیب ملک اوروہاب ریاض نے فی الحال وطن واپسی کے بجائے بیرون ملک قیام کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہرمحمود اوربیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی بعد میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے فوراً بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے آج دن ڈھائی بجے دوپہر پریس کانفرنس سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ شاداب خان اور عماد وسیم آٹھ جولائی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ پہر چار بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جب ہ بابراعظم اور امام الحق نے بھی 9 جولائی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہ پہر اڑھائی بجے پریس کرنفرنس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بائولر مؑحمد حسنین رات گئے کراچی پہنچ گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن