• news

قطری عازمین حج کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے: سعودی وزیر

ریاض(آن لائن)سعودی وزیر برائے امور حج و عمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ قطری شہریوں کی حج کے لیے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں سعودی وزارتِ حج اپنے حج پروگرامات کی تفصیل بیان کرے گی۔ وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شہریوں کی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آمد کا خیر مقدم کیا گیا۔ سعودی حکومت کی طرف سے قطری عازمین حج کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی۔ حج کے موقع پر بھی قطری عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن